ایم پی اے خدیجہ بی بی کی اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات، چترال کے مسائل سے آگاہ کیا

ایم پی اے خدیجہ بی بی کی اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات، چترال کے مسائل سے آگاہ کیا
پشاور (چمرکھن ) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ بی بی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ان کے چیمبر میں ملاقات خصوصی ملاقات کی ۔
اس موقع پر انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو چترال کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی، تعلیمی اداروں کی کمی، صحت کی ناکافی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوامی مشکلات کا ذکر کیا۔
خدیجہ بی بی نے کہا کہ چترال انتہائی پسماندہ ہے مگر بد قسمتی سے اسے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ ترقی کے عمل میں چترال اور چترالی عوام کا بھی برابر حق ہے۔
انہوں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے درخواست کی کہ چترال کے مسائل کے حل اور اس جانب سنجیدہ کوششوں کے سلسلے میں وہ اپنا کردار ادا کریں ۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی نے خدیجہ بی بی کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چترال کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کی حمایت کی جائے گی اور اسمبلی فلور پر چترال کے مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کیلئے وقت دیا جا ئے گا۔