یوم شہداء پولیس ؛ لوئر چترال پولیس کی طرف سے دروش میں شہید کانسٹیبل فضل رزاق کی قبر پر سلامی

اشتہارات

دروش (چ،پ)خیبر پختونخواہ پولیس کے زیر اہتمام یوم شہداء پولیس جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کےساتھ منایا جارہا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے خصوصی احکامات پر شہداء کی قبروں پر حاضری، سلامی دینے کے ساتھ ساتھ اُن کے گھروں میں جاکر والدین اور بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم ، ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن اور قاری جمال عبدالناصر نے شہید کانسٹیبل فضل رازق کے قبر پر جاکر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔