آئیڈیل کلب کے صدر کمال عبدالجمیل کی صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن محسن گیلانی سےملاقات
پاکستان فٹبال کے صدر کو چترال کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر):آئیڈیل فٹبال کلب دروش چترال کے صدر اورخیبر پختونخوا سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کے ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار کمال عبدالجمیل نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نو منتخب صدر محسن گیلانی سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات پی ایف ایف کے صدر کی طرف سے خیبرپختونخوا کے فٹبال دوستوں کے ساتھ نشست کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان فٹبال کے سینئر رہنما کرنل مجاہد ترین، اسلام آباد ڈی ایف اے کے صدر ریحان، ایگزیکٹو ممبر رانا ضیاء، رانا شوکت، کے پی سے ایگزیکٹیو ممبر کے امیدوار کلیم اللہ اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے نمائندگان نے بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران کمال عبدالجمیل نے محسن گیلانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال کو ایک نئی سمت ملے گی اور کھیل کو ادارہ جاتی سطح پر مزید فروغ حاصل ہوگا۔
کمال عبدالجمیل نے اس موقع پر صدر پی ایف ایف کو چترال کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے محسن گیلانی نے خوش دلی سے قبول کیا۔ انہوں نے صدر کو چترال میں جاری فٹبال سرگرمیوں، خاص طور پر چترال فٹبال لیگ، مقامی ٹیلنٹ اور نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں سے بھی آگاہ کیا۔
