چترال پولیس تھانہ ایون کی کاروائی، 13.5 لیٹر شراب برآمد ، ملزم گرفتار

چترال(چترال پوسٹ) چترال پولیس تھانہ ایون نے ایک کاروائی کے دوران 13.5 لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسیٰ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن کی سربراہی پولیس پارٹی نے دوران موبائل گشت ملزم فضل الہٰی ولد لعل شہباز سکنہ صحن ایون کے قبضے سے 13.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) اور 70 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔