لواری ٹنل اپروچ روڈ پراجیکٹ پر کام دوبارہ شروع ہوگیا، 2018 میں کام بند کیا گیا تھا

پشاور(چ،پ) لواری ٹنل اپروچ روڈ کے چترال سائیڈ پر بند شدہ کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ این ایچ اے ذرائع کے مطابق اس اہم پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہےاور اس پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔
این ایچ اے ذرائع کے مطابق چترال کے اس اہم پراجیکٹ پر کام 2018 میں بند کیا گیا تھا اور اب سات سال کے طویل عرصے کے بعد کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ چترال سائیڈ پر لواری ٹنل اپروچ روڈ کا میرکھنی تا براڈم حصہ انتہائی ناگفتہ بہہ حالت میں ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا ہورہا ہے۔
چترال کے عوام عرصہ دراز سے اس منصوبے پر کام کے دوبارہ آغاز کا مطالبہ کرتے آرہے تھے۔