رحمت شجاع الدین کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے دروش میں سپردِ خاک کر دیا گیا

اشتہارات

دروش(چترال پوسٹ) موری لشٹ میں پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں جان بحق ہونے والے رحمت شجاع الدین کو پیر کے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان، نغور ڈھپ دروش میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، رحمت شجاع الدین کو زمین کے ایک مقامی تنازعے پر مخالف فریق نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کے روز موری لشٹ کے مقام پر پیش آیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ پیر کے روز نغور ڈھپ میں ادا کی گئی، جس میں چترال کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں، عمائدین، اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

رحمت شجاع الدین دروش کے معروف حاکم برادری سے تعلق رکھتے تھے اور ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر رحمت صلاح الدین کے صاحبزادے تھے۔ ان کی ناگہانی موت پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

مقامی حلقوں نے اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔