ڈپٹی کمشنر لوئر چترال و کمانڈنٹ چترال لیویز ہاشم عظیم کی لیویز شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات، قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

اشتہارات

چترال( چ،)کمانڈنٹ لیویز فورس وڈپٹی کمشنر لوئر چترال ہاشم عظیم نے اتوار کے روز اپنے دفتر میں چترال لیویز کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انتظامی افسران اور لیویز فورس کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ہاشم عظیم نے شہداء کی جرات، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

کمانڈنٹ نے کہا کہ لیویز شہداء قوم کے ان ہیروز میں شامل ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔

ان کی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہم اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے، ان کی فلاح و بہبود ،بچوں کی تعلیم و صحت کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائنگے۔ شہداء کے خاندانوں کی ہر قسم کی مدد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کمانڈنٹ لیویز فورس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیویز فورس شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے معاشرے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہےگی۔