پشاور میں رہزنوں کے ہاتھوں بے قصور حاجی صدر اعظم جان بحق ہو گئے

پشاور (چ،پ) پشاور ورسک روڈ پر راہزنی کی واردات کے دوران فائرنگ سے چترال بروز سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت حاجی صدر اعظم جان بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے مچنی گیٹ آبشار کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے چترال سے تعلق رکھنے والے حاجی صدر اعظم کو گولی مار کر قتل کردیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کا قریبی رشتہ دار آفتاب خان چترالی بھی شدید زخمی ہو گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
مقتول صدر اعظم چترالی اپنے بھانجے کے گھر بطور مہمان آیا تھا رات کو آبشار کالونی میں چہل قدمی کررہے تھے کہ رہزنوں نے یرغمال بنا لیا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ۔
ایس پی ورسک سجاد خان کے مطابق راہزن شہریوں سے نقدی اور موبائل چھین کر نہیں لے گئے۔
حاجی صدر اعظم کی میت چترال پہنچا کر آبائی گاوں بروز میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔