جشن شندور کی فاتح چترال پولو ٹیم نے کور کمانڈر پشاور سے خصوصی ملاقات کی

پشاور(چ،پ) جشن شندور 2025 کی فاتح چترال اے پولو ٹیم کے کھلاڑیوں نے گذشتہ روز پشاور میں کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کور کمانڈر لفٹیننٹ جنرل عمرا حمد بخاری سے ملاقات کی۔
ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ دورہ کورکمانڈر کی دعوت پر ہوا۔
کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے چترال اے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پولو کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔