جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال کے انتخابات، مولانا عبدالشکور امیر اور مولانا محمد الیاس جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

اشتہارات

چترال(چ،پ)جمعیت علما ء اسلام لوئر چترال کے انتخابات جمعرات کے روز صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن اور مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔

انتخابی اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کے 451 اراکین شریک ہوئے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق سابق ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور ضلعی امیر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس کامیاب قرار پائے۔

ضلعی امیر کی نشست کے لئے مولانا عبدالشکور،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، قاری جمال عبدالناصر اور مولانا عبدالسمیع آزاد مد مقابل تھے جبکہ جنرل سیکرٹری (ناظم عمومی) کیلئے مولانا محمد الیاس، قاری احمد فقیر، قاضی محمد نسیم اور حاجی ارباب مسیح الملک مقد مقابل تھے۔