دروش پولیس کی کاروائی، پشاور سے اغوا شدہ کمسن بچی کو بازیاب کر لیا

اشتہارات

دروش(ش،پ)دروش پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران پشاور کے گیرژن پارک سے اغواہ شدہ کمسن بچی کو بازیاب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دروش پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بشارت اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت دیر اڈہ دروش میں مسمی زیارت گل ولد آدم خان سکنہ لنڈی برز دمیل کو دو سالہ بچی کے ہمراہ مشکوک حالت میں پاکر دوران تفتیش ملزم  نے محیب اللہ سکنہ کراچی کے دو سالہ بیٹی کائنات کو گیرژن پارک پشاور سے اغوا کرنے کا اقرار جرم کیا۔

تھانہ دروش پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے بچی کو بحفاظت اس کے ماموں کو حوالہ کرکے پشاور روانہ کیا۔