جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں/APRNS

اسلام آباد(چ،پ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدرغلام مرتضی’ جٹ اورجنرل سیکرٹری قسور روحانی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دفاع پاکستان کے لئے خدمات کے عوض فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی دینے اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوامی خواہشات کے عین مطابق قرار دیا ہے اور اسے قابل فخر فیصلہ قرار دیا ہےآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدرغلام مرتضی’ جٹ اورجنرل سیکرٹری قسور روحانی نےجنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر مبارکباد پیش کی ہے ، وزیر اعظم اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا ہے