کجو ایکسیڈنٹ واقعے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مومن الرحمٰن کا اظہار افسوس

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کے صدر مومن الرحمن ایڈوکیٹ نے کجو چترال کے مقام پر گاڑی کے حادثے میں پرئیت سے تعلق رکھنے والے دو جوانوں کی ہلاکت کو بڑا سانحہ قرار دیکر مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک موٹر کار پرئیت سے چترال آتے ہوئے کجو کے مقام پر دریائے چترال میں گر گئی تھی جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق دو یا تین افراد سوار تھے۔