پولو کی ترقی کیلئے گرانقدر خدمات پر ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک (صدارتی ایوارڈ یافتہ) کو چترال میں پولو کے فروغ کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دینے اور گزشتہ 50سالوں سے مسلسل پولو کھیلنے پر پولو ایسوسی ایشن کے آفس سیکرٹری خالد اعظم کی طرف سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈ دینے کی سادہ تقریب چترال پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں خالد اعظم اور پولو کے شائقین اور کھلاڑیوں کی طرف سے چترال پریس کلب کے صدر ظہیرا لدین نے انہیں ایوارڈ دے دیا۔

اس موقع پر پولو کے شائقین نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اپنے خطاب میں شہزادہ سکندر الملک نے خالد اعظم اور تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کارکردگی میں شائقین پولو کی محبتوں اور دعاؤں کا سب سے ذیادہ عمل دخل ہے۔