چترال لیویز کی پاسنگ آوٹ پریڈ دروش چھاونی میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر محسن اقبال مہمان خصوصی تھے

دروش(چ،پ) چترال لیویز کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ دروش چھاونی میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ونگ کمانڈر 143 ونگ لیفٹیننٹ کرنل حسن عباس بن اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خلیل اللہ، ایس ڈی پی او اقبال کریم و دیگر افسران موجود تھے۔
کمانڈنٹ چترال لیویز /ڈپٹی کمشنر محسن اقبال اور ونگ کمانڈر کرنل حسن عباس نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے چاق و چوبند دستے سے سلامی لی اور دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں اور انسٹرکٹرز میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔
چترال لیویز کے 123 جوانوں نے چترال سکاوٹس کی زیر نگرانی اپنی تربیت مکمل کی ہے۔
ریکروٹس نے کامیابی سے اپنی ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اپنی تمام تر توانائیاں ملک و قوم کی حفاظت و خدمت خلوص نیت سے پاکستان اور آئین کا وفادار رہنے ، غیر جانبداری سے اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے ، شہریوں کے وقار و لیویز فورس کے ضابطہ کار پر پابند رہنے کا حلف اٹھایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے تمام پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاسنگ آوٹ کا دن خوشی کا دن ہوتا ہے آپ تمام اہلکار ٹریننگ سکول سے علم و تربیت اور تجربہ حاصل کر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت بہتر انداز سےکرینگے، تمام جوان ادراے اور ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔
تقریب کے آخر میں ونگ کمانڈر نے چترال سکاوٹس کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیا۔