بھارت کی عبرتناک شکست۔۔۔ کیا بھارت چین کا مقابلہ کرسکتا ہے؟، امریکی پالیسی ساز سوچ میں پڑ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی محکمۂ خارجہ کے اعلیٰ حلقوں میں اب یہ سنجیدہ بحث شروع ہو چکی ہے کہ کیا بھارت مستقبل میں چین کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاک فوج کے ہاتھوں حالیہ عبرتناک شکست کے بعد امریکی پالیسی ساز حلقے اس امر پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ آیا بھارت کو چین کے خلاف توازن برقرار رکھنے کے لیے سرپرستی فراہم کرنا تزویراتی طور پر سودمند ہے یا نہیں۔
میڈیا میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے قریبی مشیروں کی اکثریت کا ماننا ہے کہ بھارت نہ صرف مطلوبہ عسکری صلاحیتوں سے محروم ہے بلکہ اس کے اندرونی حالات بھی کسی بڑے علاقائی چیلنج سے نمٹنے کے قابل نہیں۔
انہی خدشات کے پیشِ نظر مستقبل میں جدید عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی شراکت داری پر نظرِ ثانی ناگزیر قرار دی جا رہی ہے۔
ان اطلاعات کے مطابق، صدرِ امریکہ آئندہ ایام میں اپنے وزیرِ دفاع کو یہ ہدایت دینے کا امکان رکھتے ہیں کہ وہ بھارتی افواج کی حربی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیں اور آئندہ کی تزویراتی حکمتِ عملی کے لیے چند ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کریں۔