بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب، پانچ جنگی طیارے اور درجنوں ڈرونز ما گرائے گئے
فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نیست و نابود کیا گیا، متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، 45 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوئے

چترال(چ،پ) بھارت کی طرف سے گذشتہ دو دنوں کے دوران پاکستان کے خلاف جارحیت میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے خلاف جارحیت کاآغاز کرنے والی بھارت کو اندازنہ نہیں تھا کہ پاکستانی کس قدر برق رفتاری کے ساتھ انکا پیچھا کرے گی۔
8 مئی کو بھارت نے پھر پاکستانی حدود میں بڑی تعداد میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز بھیج دیئے جنہیں پاکستان نے انٹرسیپٹ کردیا اور بھارت کی اصل خواہش کو نیست و نابود کردیا۔
بھارت کی طرف سے "آپریشن سندور” کے نام سے شروع کردہ جارحیت میں خود اسکو نہ صرف اقوام عالم میں ہزیمت اٹھانی پڑی ہے بلکہ بھاری فوجی اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔
پاکستانی افواج کی طرف سے بھارت کے پانچ طیارے خود انہی کی سرزمین کے اندر مار گرائے گئے ، ان طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی 30 شامل ہیں۔ یاد رہے رافیل پر بھارت کو بہت ناز تھا اور اسکے حصول کے ساتھ ہی خطے میں اپنی فضائی برتری جتاتے نہیں تھکتے تھے مگر پاکستان کے ساتھ پہلے ہی سامنے میں منہ کے بل گر گئے۔
اسی طرح پاکستانی افواج کے دفاعی اقدامات میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور کئی اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں مصدقہ اطلاعات کے مطابق 45 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
ابتک اطلاعات کے مطابق پاکستان نے دو دن کی اس آپریشن میں بھارت کے 5 جنگی جہاز، 40 اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ درجنوں فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔