جامعہ فاروقیہ تعلیم القرآن بونی میں تقریب ختمِ قرآن وختم بخاری

اشتہارات

اپر چترال(چ،پ)اتوار کے روز جامعہ فاروقیہ تعلیم القرآن جامع مسجدبونی (ملحق وفاق المدارس العربیہ پاکستان)میں ختم قرآن وختم بخاری کی پروقارتقریب زیر صدارت مہتمم ادارہ ہذا حضرت مولاناقاضی لطف الرحمن معاون سیکرٹری جمعیت تعلیم القرآن (ٹرسٹ) اپرچترال منعقد ہوا جبکہ حضرت مولانا دینار شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، انہوں نے بخاری شریف کا آخری درس دیا اور مدلل ومفصل خطاب کیا ۔

تقریب کاآغاز طالب علم جواد الرحمن کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا حمد باری تعالی طالب علم حافظ عبدالسلام نعت شریف حافظ تنویر اللہ، طالبعلم وجاہت اللہ ، طالبعلم جوادالرحمن نے پیش کئے۔

تقریب سے حضرت مولانا حمید الرحمن ، حضرت مولانا فداءالرحمن  نے خطاب کیا۔

تقریب میں مہمان علماءکرام اور علاقے کے معززین نے حفاظ طلبہ کی دستاربندی کی ۔

اللہ تعالی اس ادارےکو دن دگنی رات چوگنی مزید ترقی نصیب کریں۔

اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس سال09 طلبہ کرام نے حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی تھی
یہ سب ادارے کے مدرسین قاری عثمان المعروف نوید سحر ، قاری محمد حیات کے شب وروز محنت کا نتیجہ ہے، اس عظیم کارنامے پر قاری صاحبان داد کے مستحق ہیں۔

معروف عالمدین اور سماجی شخصیت مولانا احسان الحق وفا نے تقریب کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر جامعہ کے مہتمم مولانا قاضی لطف الرحمن اور جملہ اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ یہ مدارس صرف آپ کے اعتماد اور تعاون سے آباد ہیں، اس لئے تمام مخیر حضرات اس دینی ادارے کے ساتھ بھر پور تعاون کی درخواست ہے۔

ایزی پیسہ نمبر مہتمم قاضی لطف الرحمن صاحب 03455819395
بینک اسلامی بونی برانچ
اکاؤنٹ نمبر: 302400015700201