حکومتی اداروں اور عوامی نمائندگان سے مایوس، ریشن کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت میدان میں نکل آئے

اشتہارات

اپرچترال(چ،پ) اپر چترال کے معروف تاریخی قصبے ریشن کے عوام سیاسی نمائندگان اور حکومتی اداروں سے مایوس ہو کر بالآخر اپنے علاقے کو بچانے کے لئے اپنی مدد آ پ کے تحت میدان میں اتر آئے۔

ریشن سے آمدہ رپورٹس کے مطابق دریائے یارخون میں طغیانی اور دریائی کٹاؤ کی زد میں آکر بری طرح متاثر ہونے والے خوبصورت گاوں ریشن کے مکینوں نے مزید تباہی سے بچاو کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا ہے۔

ریشن گذشتہ کئی سالوں سے دریائے یارخون کی تیز موجوں کی زد میں ہے ، اس دوران کئی مکانات تباہ ہو گئے، سینکڑوں ایکڑ سر سبز اراضی، باغات دریا برد ہو چکے ہیں جبکہ لوئر چترا ل اور اپر چترال کو ملانے والی واحد شاہراہ بھی متعدد مرتبہ دریا برد ہو گیا مگر متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندگان کو کوئی احساس نہیں ہوا اور ارباب اختیار ریشن کی تباہی اور یہاں کے عوام کی بے کسی کا تماشہ کرتے رہے۔

مجبور ہوکر ریشن کے عوام نے گذشتہ روز اپنی مدد آپ کے تحت زمین کی کٹاو کو روکنے کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس کوشش میں ریشن کی خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

عوامی حلقوں نے ریشن کے حوالے سے بے اعتناعی برتنے پر سیاسی نمائندگان اور متعلقہ اداروں پر شدید تنقید کا اظہار کیا ۔ ہے۔