ڈرگ انسپکٹر کا دروش بازار کا دورہ، متعدد دکانوں کو شوکاز نوٹس جاری

اشتہارات

دروش(چ،پ) ضلعی ڈرگ انسپکٹر نے گذشتہ دروش شہر میں ادویات کی مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور اسٹاک میں موجود ادویات و دیگر طبی اشیا کاجائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطاب دروش بازار کے معائنے کے دوران ڈرگ انسپکٹر نے ادویات کے 12 دکانوں کا معائنہ کیا، ادویات کی کوالٹی، ایکسپائری تاریخ سمیت ممنوعہ ادویات کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایک دکان کو موقع پر سیل کردیا جبکہ متعدد دکانوں کو نوٹس جاری کردئیے ۔

معائنے کے موقع پر ڈرگ انسپکٹر نے دکانوں سے 5 مشتبہ ادویات کے نمونے ٹیسٹنگ اور تجزیے کیلئے حاصل کیے جب کہ 4 مقامات سے غیر قانونی ادویات بھی قبضے میں لے لیے۔