عطاری گروپ نے چترال میں بڑے ہاوسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
چترال میں یہ پہلا جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبہ ہے

چترال(چ،پ)رئیل اسٹیٹ میں ملکی سطح کی نامور کمپنی "عطاری گروپ آف کمپنیز” نے چترال شہر میں چترال رائل ہومز کے نام سے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق "عطاری گروپ” کے چیئرمین سیف الرحمٰن خان نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چترال شہر میں "رائل چترال ہومز” کے نام سے ایک بڑے رہائشی منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
اس پراجیکٹ میں جدید سہولیات فراہم کی جائینگی۔
پراجیکٹ سے چترال ہاوسنگ کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔