تھانہ ایون پولیس کی کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد

چترال(چ،پ) چترال پولیس تھانہ ایون نے ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں دیسی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اس حوالے سے جاری کردہ ہینڈ آوٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایت پر ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی طرح کی ایک کاروائی کے دوران تھانہ ایون کے حدود میں ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت احمد عیسیٰ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ایون SI عطاء الرحمن اور پولیس ٹیم نے گذشتہ شب 2:30 بجے مین روڈ میں ناکہ بندی کی اور ایک مشکو ک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 38 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوا، پولیس نے دو ملزمان حسن اللہ ولد جندولہ خان اور اعجاز خان ولد شیر خان ساکنان کراکاڑ بمبوریت کو گرفتار کرلیا۔