پولیس لائنز چترال میں بلڈ کیمپ، پولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات دیئے

اشتہارات

چترال(چ،پ) ڈسٹرکٹ پولیس لائن لوئر چترال میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین کی سربراہی میں فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانان نے خون کے عطیات دیں۔

ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا وزٹ کیا اور خون کا عطیہ دینے والے افسران و جوانان کو شاباشی دی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر تمیزالدین اور ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے کہا کہ مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دیکر ان کی جان بچانا ہمارا اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے اور لوئر چترال پولیس کے آفسران و جوانان دوسروں کے احساس اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہیں اور لوئر چترال پولیس ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے فاطمید فاونڈیشن کی تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تھیلیسمیا کے مرض کے خاتمے کے لئے لوئر چترال پولیس کا تعاون آپ کے ساتھ ہمیشہ رہےگا۔