اگیگا ضلع اپر چترال کی تنظیم سازی مکمل، عبدالجاوید خان چیئرمین منتخب

بونی(چ،پ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) ضلع اپر چترال کا انتخابی اجلاس سابق چیئرمین قاری احمد علی کی صدارت میں گذشتہ روز بونی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں متفقہ رائے سے سال 2025 اور 2026 کے لیے نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔
اعلامیئے کے مطابق اگیگا کی نئی کابینہ عبدالجاوید خان چیئرمین، قاری احمد علی سینئر وائس چیئرمین، محمود غزنوی جنرل سیکریٹری، عزیز اللہ خان سیکریٹری مالیات اور احسان الحق وفا سیکریٹری اطلاعات منتخب کر لئے گئے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں نائب صدر اول رضا علی، نائب صدر دوم ظریف خان، نائب صدر سوم مختار احمد، نائب صدر چہارم اکرام الدین الباکستانی، ایڈیشنل سیکریٹری اظہار الحسن اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری اخونزادہ تنویر الحق شامل ہیں۔