لوئر چترال میں ڈی آر سیز کی کارکردگی قابل ستائش ہے/ڈی پی او افتخار شاہ

اشتہارات

چترال (چ،پ) ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) لوئر چترال کا اجلاس گذشتہ روز چترال میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر کونسل کے ممبران کے علاوہ پولیس کے سرکل ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ڈی آر سی ممبران نے درپیش مسائل کی بابت بات کی اور مختلف تجاویز پیش کئے۔ اجلاس کو چترال، دروش، بمبوریت، لٹکوہ سرکلز کے ڈی آر سیز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر چترال نے ضلع میں ڈی آر سیز کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آرسی ممبران اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں ، اپنا قیمتی وقت نکال کر پولیس کے ساتھ معاشرے میں امن وامان کے قیام اور لوگوں کے درمیان مسائل کو فریقین کی رضامندی سے حل کررہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔

ڈی پی او لوئر چترال نے مزید کہا کہ لوئر چترال پولیس ڈی آر سیز کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے اور کونسل کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔