اپر چترال ؛ تورکہو میں ٹیلی نار موبائل فون کی سروس سے عوام نالاں

چترال کے دیگر علاقوں میں بھی ٹیلی نار سروس کی ابتر حالت کی شکایتیں سامنے آرہی ہیں

اشتہارات

چترال(چ،پ) اپر چترال کے علاقے تورکھو میں ٹیلی نار کی ناقص سروس نے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کروا دیا ہے۔ کئی دنوں سے 4 جی سروس کی کمی اور نیٹ ورک کی سست رفتاری نے علاقے کے رہائشیوں کے لیے مواصلاتی سہولت کو مشکل بنا دیا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر، عوام میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے اور وہ مسلسل اس ناقص سروس کے باعث مسائل کا شکار ہیں۔

اسی طرح اپر چترال اور لوئر چترال کے دیگر علاقوں سے بھی ٹیلی نار سروس میں مسائل کی شکایتیں سامنے آئی ہیں۔

اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے متبادل سروس کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ بہتر اور مستحکم سروس حاصل کر سکیں۔

اگر کسی اور نیٹ ورک فراہم کرنے والے ادارے کی خدمات اس علاقے میں پہنچائی جائیں، تو نہ صرف عوام کی مشکلات کا حل نکلے گا بلکہ مواصلاتی سہولت میں بھی بہتری آئے گی۔