چترال میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کےکمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی صدارت میں اہم اجلاس کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شر کت، مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

چترال(چ،پ)موجودہ سیکورٹی حال کا جائزہ لینے کے لئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال اور ڈی پی او افتخار شاہ سمیت سیکورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مجموعی سیکورٹی صورتحال اور سیاحتی سیزن کے دوران ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اہم فیصلوں میں افغان غیر ملکیوں کی سخت نگرانی، دروش اور چترال بازار میں مشترکہ اسکیننگ آپریشن، ہوٹلوں، ہوسٹلز اور پناہ گزین کیمپوں کی کڑی نگرانی، پولیس گشت میں تسلسل، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے خلاف مشترکہ کارروائی اور مقامی سکاؤٹس کی بھرتی میں اضافہ شامل تھے۔
اجلاس میں تمام اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔