متفقہ قومی میڈیا پالیسی تمام مسائل کا حل ہے،جی ایم جٹ ،انور عباس پاکستانی
پرنٹ میڈیا کی ڈولتی کشتی میں سوراخ کرنیوالے غدار صحافت کسی رعائیت کے مستحق نہیں،APRNS

اسلام آباد (چ،پ)پرنٹ میڈیا کی ڈولتی کشتی میں سوراخ کرنیوالے غدار صحافت کسی رعائیت کے مستحق نہیں ،علاقائی اخبارات پر ہونیوالے جبر وظلم پر خاموش رہنے والے بھی ہر ظالمانہ پالیسی میں برابر کے شریک ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS رجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے APRNS کی مرکزی تھنک ٹینک کمیٹی کے چیئرمین انور عباس پاکستانی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو میڈیا کے متعلق کوئی بھی پالیسی بناتے وقت سب رجسٹرڈ تنظیموں کو اعتماد میں لینا چاہیے اور تھنک ٹینک کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے اور انکے لئے آسانیاں پیدا کرنیکی کوشش کرنی چاہیے۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متفقہ قومی میڈیا پالیسی تمام مسائل کا حل ہے۔