بنوں کینٹ واقعہ:ایف سی کے شہید جوان اظہر محمود کو آبائی گاوں ارکاری میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا

چترال (چ،پ)بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان اظہر محمود کو ان کے آبائی گاؤں اکاری میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا۔
شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس کے افسران، جوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد ایف سی کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی، جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر مالاکنڈ شازیہ اسحاق،چترال سکاوٹس کے میجر ارسلان اور ایف سی کے دیگر جوان بھی موجود تھے، جنہوں نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔