لاسپور میں کمسن شیراز کے قتل کے الزام میں سوتیلے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)اپر چترال کے علاقے لاسپور میں کمسن شیراز کے قتل کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مقتول کے سوتیلے بھائی عیدالرحمن کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تقسیم کی وجہ سے عیدالرحمن نے اپنے سوتیلے بھائی کو گلے میں رسی ڈالکر قتل کردیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ۔
پولیس کے مطابق شیراز کے والد وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔
پولیس نے مقتول کی ماں کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ رمان لاسپور میں 25 فروری کے دن 13 سالہ شیراز گھر سے باہر نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا اور اگلے دن شیراز کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس واقعے کے بعد عوامی حلقوں میں اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور یہ پولیس کے لئے ایک ٹیسٹ کیس بن چکا تھا۔