لوئر چترال کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل،سب انسپکٹر حیدر حسین چترال سٹی اور بلبل حسن دروش کے ایس ایچ او مقرر

تھانہ کوغذی، شغور اور بمبوریت کے ایس ایچ اوز بھی تبدیل

اشتہارات

چترال(چ،پ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر سید افتخار شاہ نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کا تبادلہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قربان پناہ کو تبدیل کرکے انہیں لائن آفیسر تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او دروش سب انسپکٹر حیدر حسین کو تھانہ سٹی چترال کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا۔
تھانہ بمبوریت کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن کو ایس ایچ او دروش مقرر کیا گیا ہے اور انکی جگہ ایس ایچ او کوغذی سب انسپکٹر عطاالرحمن کو ایس ایچ او بمبوریت مقرر کیا گیا۔ تھانہ شغور کے ایس ایچ او سب انسپکٹر امتیاز احمد کو تھانہ کوغذی میں تعینات کرکے انکی جگہ سب انسپکٹر عدیل احمد بیگ کو ایس ایچ او مقرر کیا گیا۔
اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر جانباز خان کو تھانہ چترال کا ایڈیشنل ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے۔