دروش ایکشن فورم نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر شدہ نرخ نامہ مسترد کردیا

دروش(چ،پ)دروش ایکشن فورم نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخ نامے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر ظلم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق دروش ایکشن فورم کا اجلاس وی سی چئیرمین عمران الملک کی صدارت میں ہوا جسمیں دروش سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندگان اور عمائدین نے شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گوشت کے مقرر شدہ نرخ پر مشاورت کی۔
شرکاء نے حالیہ نرخ نامے میں گوشت کی قیمت بڑھانے کے اقدام کو نا مناسب اور ظلم قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد کے ذریعے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ گوشت کا سابقہ نرخ برقرار رکھا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔