مستوج بروغل روڈ کے وفد کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورسے ملاقات،20 کلومیٹر سڑک کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد(چ،پ)مستوج بروغل تحریک کے ایک وفد نے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور تحریک انصاف اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک کی قیادت میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مستوج-بروغل روڈ کی موجودہ صورتحال ،عوام کو درپیش مشکلات ، اس سڑک کی دفاعی، کاروباری اور سیاحتی اہمیت ، نیز اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کو ملنے والے فوائد کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اور مستوج-بروغل روڈ کے 20 کلومیٹر کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔