لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی، زمرد کے قیمتی پتھر چوری کرنے والےملزمان گرفتار
ملزمان سے مال مسروقہ اور نقدی برآمد، مزید تفتیش جاری

چترال(چ،پ)لوئر چترال پولیس نے ایک کاروائی کے دوران قیمتی زمرد چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ پتھر بر آمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ارکاری میں مسمی نصر خان ولد دوست محمد سکنہ بھستی ارکاری نے اپنے گھر میں چوری ہونے کی رپورٹ درج کیا تھا جس پر ڈی پو لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن نے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم دیا جس میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارکاری انسپکٹر قربان خان اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے۔ پولیس نے جدید خطوط پر اس واقعے کی تفتیش کی جس کے دوران تفتیشی ٹیم نے مختلف زرائع سے معلومات و پتہ براری کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں چوری کے وردات میں ملوث ملزم محسن علی ولد محمد اصغر خان اور اس کے ساتھی یونس خان ولد عادل خان ساکنان بھستی ارکاری کو مال مسروقہ سمیت جن میں (20 عدد زمرود مالیت 14 لاکھ روپے ، ایک عدد SMG مالیت 2 لاکھ روپے ) اور 2 لاکھ روپے نقد کیش برآمد کرلیا ۔
اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔