محکمہ جنگلات کی شجرکاری مہم کا دروش میں آغاز، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل حسن عباس نے مہم کا افتتاح کیا

دروش(چ،پ)ونگ کمانڈر 143 ونگ لیفٹننٹ کرنل حسن عباس نے دروش میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ، اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کیپٹن اجمل شہید سپورٹس کمپلیکس اوسیک دروش میں منعقد ہوئی جس میں ونگ کمانڈر 143ونگ لیفٹیننٹ کرنل حسن عباس مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر تحصیل چیئرمین دروش سید فرید جان، اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی، ڈی ایف او چترال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل حسن عباس نے جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور سب ماحولیاتی آلودگی اور موسمی حدت سب سے بڑے چیلنجز ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیں شجرکاری پر زور دینا چاہیے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چترال سکاوٹس بھی شجرکاری کے قومی مہم کا حصہ ہے۔
اس موقع پر اوسیک میں 250 پودے اور دروش فورٹ میں 700 پودے لگائے گئے۔