چترال سکاوٹس کے ونگ کمانڈر کا کشم میں آتشزدگی سے متاثرہ مدرسہ مظہر انوارلعلوم کا دورہ، بحالی کے لئے مالی معاونت فراہم کی

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سکاوٹس 144 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر مقصود نے ضلع اپر چترال کے تحصیل موڑکہو کے گاوں کشم گاؤں میں چند قبل آتشزدگی سے متاثر ہونے والے مدرسہ مظہر انوارالعلوم کا دورہ کیا۔

اس موقع مدرسہ کے منتظمین اور علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

ونگ کمانڈر نے شرکا سے گفتگو میں علاقے کے سیکورٹی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر ونگ کمانڈر نے چترال سکاوٹس کی طرف سے مدرسہ کی تعمیر نو کے لئے نقد ایک لاکھ 20 ہزار روپے انتظامیہ کے حوالے کردئیے اور کہا کہ اس سلسلے میں جتنا ممکن ہو سکے تعاون کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 6 فروری کو بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث کشم میں مدرسہ مظہر انوارلعلوم آتشزدگی کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں مدرسے کی آٹھ کمروں پر مشتمل عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔
علاقہ کے عمائدین اور مدرسہ کے منتظمین نے چترال سکاوٹس کی طرف سے اظہار ہمدردی اور مالی تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔