انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ لوئر چترال کیلئے محبوب الرحمن صدر اور مقصود احمد جنرل سیکرٹری مقرر

اشتہارات

چترال(چ،پ)پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کےلئے محبوب الرحمن کو صدر اور مقصود احمد کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ نے لوئر چترال کے لئے محبوب الرحمن کو صدر اور دروش سے تعلق رکھنے والے سپورٹس مین مقصود احمد کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مقصود احمد چترال فٹبال لیگ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔