جمیعت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام عظیم الشان دستارِ فضیلت کانفرنس کا انعقاد
نامور عالمدین اور معروف سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی مہمان خصوصی تھے

پشاور(نامہ نگار)رابطہ کمیٹی جمیعت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام گزشتہ رات دارالعلوم سرحد میں ایک شاندار دستارِ فضیلت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور عالمدین اور معروف سماجی شخصیت فخرِ چترال قاری فیض اللہ صاحب تھے۔
کانفرنس میں چترال سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام، تاجر برادری، یونیورسٹی پروفیسرز، صحافی برادری، وکلاء، سینئر صحافیوں اور مختلف تنظیموں کے صدور نے شرکت کی۔
اس موقع پر چترال سے تعلق رکھنے والے درسِ نظامی کے فضلاء، قراء، حفاظ اور پشاور کی مختلف جامعات سے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے طلبہ کو دستارِ فضیلت اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں حاضرین کو اللہ تعالیٰ کی معرفت اور دین اسلام کی حدود میں رہتے ہوئے تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کی۔مقررین نے نئے فضلاء کو نصیحتوں سے نوازتے ہوئے علم و عمل کے دائرے میں رہ کر دین کی خدمت کا عزم دہرایا۔
کانفرنس کے اختتام پر رابطہ کمیٹی جمیعت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے امیر مولانا عمر فیضی اور جنرل سیکریٹری مولانا سمیع اللہ نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔