دروش بازار میں تارکول کا کام نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

دروش(چ،پ) دروش بازار میں اسفالٹ ڈالنے کا کام پچھلے کئی ہفتوں سے تعطل کا شکار ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹک دروش سے لیکر شمس آباد تک روڈ کو پختہ کرنے یعنی تارکول ڈالنے کے سلسلے میں نومبر میں کام شروع ہوا تاہم کئی ہفتے بلکہ مہینے گزرنے کے باوجود یہ کام پورا نہیں ہوسکا۔ دروش بازار میں تارکول ڈالنے کیلئے تیاری کیا گیا، مگر کوالٹی کے حوالے سے عوامی اعتراض پر اسے بند کیا گیا اور اس وقت دروش بازار میں تارکول نہیں ڈالا جاسکا ہے۔
دروش بازار میں تارکول نہ ڈالنے کی وجہ سے ایک طرف گردو غبار اٹھ رہا ہے جبکہ دوسری طرف گاڑیوں کے ٹائر سے پتھر نکل کر لوگوں کو لگنے کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور کئی دکانوں میں پتھر لگ چکے ہیں۔
عوامی حلقوں نے این ایچ اے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد یہ مسئلہ حل کیا جائے اور تارکول کا کام معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ کسی جانی اور مالی نقصان نہ ہو۔