وزیرستان میں شہید ہونے والے فرنٹئیر کور کے اہلکار امیر احمد شاہ کوسرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

شہید کے قبر پر چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی

اشتہارات

چترال(چ،پ)شمالی وزیرستان میں وطن کی دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے فرنٹئیر کور ساوتھ کے لانس نائیک امیر احمد شاہ کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں گرم چشمہ میں سپردخاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عبدالسلام اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ شہید کے قبر میں پھولوں کے چادر چڑھائے گئے۔
اس موقع پر افسران نے پیغام میں کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی و بقا کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔ ہم ان جانبازوں کے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔
شرپسند عناصر اپنے ناپاک عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔افسران نے شہدا کے خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

#chitralpost