ہسپانوی شہری نے 6 کروڑ 15 لاکھ روپے میں گہریت گول میں مارخور کا شکار کیا

چترال(چ،پ) اسپین کے شہری نے 6 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کرکے چترال میں مارخور کا شکار کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہری کرسٹین پابلو ابیلو گیمیزو (Cristian Pablo Abello Gamazo) نے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی بولی دیکر ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ حاصل کیا تھا۔
ہسپانوی شہری نے لوئر چترال کے گہریت گیم ریزرو میں محکمہ وائلڈ لائف کی نگرانی میں کشمیری مارخور کا شکار کیا۔ محکمہ وائڈ لائف ذرائع کے مطابق ہسپانوی شہری کی طرف سے شکار کئے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41.5 انچ ہے۔ غیر ملکی شکاری نے
محکمہ جنگلات کے مطابق غیر ملکی شکاری نے گہریت گول کنزروینسی میں 5 منٹ میں 160 میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں 5 منٹ میں 160 میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستانی تاریخ میں مہنگا ترین کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالر میں کیا تھا۔