چترال سٹی پولیس نے 20 لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

اشتہارات

چترال(چ،پ) چترال سٹی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر قربان پناہ کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر عبدالرشید اور ٹیم نے دوران خانہ تلاشی ملزم اعزاز الرحمن ولد سیف الرحمن سکنہ ریحانکوٹ کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برآمد کر لیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔