چترال سٹی سمیت تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل، قربان پناہ سٹی تھانے کے ایس ایچ او تعینات
عطاالرحمن کو تھانہ کوغذی اور رحیم بیگ کو تھانہ لوٹکوہ میں ایس ایچ او تعینات کردیا گیا

چترال(بشیر حسین آزاد) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال نے ایس ایچ او لوٹکوہ سب انسپکٹر قربان پناہ کو ایس ایچ او چترال تعینات کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹرقربان پناہ کو تھانہ چترال سٹی کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے جبکہ انکے پیش رو سب انسپکٹر عطا الرحمن کا تبادلہ کرکے ایس ایچ او کوغذی تعینات کرکے رحیم بیگ کو تھانہ لوٹکوہ کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا۔
قربان پناہ، باصلاحیت اور ایماندار پولیس آفیسر ہیں اور فورس میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے قربان پناہ کی چترال سٹی تھانہ میں تعیناتی کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس اسٹیشن پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرینگے۔