دروش پولیس کی کاروائی، دو کلو گرام سے زائد منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا

دروش(چ،پ)چترال پولیس تھانہ دروش نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دروش سب انسپکٹر حیدر حسین اور ٹیم نے دوران خانہ تلاشی ملزم ساجد احمد ولد جہانگیر سکنہ آزاددام دروش کے قبضے سے 1 کلو 257 گرام چرس برآمد کر لیا۔
ایک دوسرے کاروائی میں ایڈیشنل ایس ایچ او دروش عادل احمد بیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران خانہ تلاشی ملزم سریرالحق ولد عبدالباقی سکنہ حضور بیکاندہ دروش کے قبضے سے 1 کلو 195 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دروش پولیس کی کاروائی میں مجموعی طور پر 2 کلو 452 گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔
عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی کی تعریف کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔