اپر چترال میں پاور ٹیرف کے مسئلے پر اہم اجلاس؛ ڈپٹی اسپیکر نے مسئلے حل کرانے کی یقین دہانی کی

اشتہارات

پشاور(چ،پ)خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت اپر چترال کے علاقے ریشن کے بجلی ٹیرف کے مسئلے پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپر چترال کے نمائندہ وفد کے ساتھ محکمہ پیڈو اور انرجی اینڈ پاور کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ڈپٹی اسپیکر کو اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ اس مسئلے کو نیپرا اور وفاقی حکومت کے پاور ڈویژن کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا گیا ہے۔ اجلاس میں انرجی اینڈ پاور کے اسپیشل سیکرٹری عرفان اللہ خان، چیف ایگزیکٹو پیڈو ریاض خان، اور چیف انجینئر پیڈو فیصل داوڑ بھی موجود تھے۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اپر چترال ایک پسماندہ علاقہ ہے، جہاں کے لوگ پہلے ہی غربت، بے روزگاری اور قدرتی آفات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں پیڈو ٹیرف کو ختم کر کے پیسکو کے نرخوں پر بل بھیجنا ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی سیکرٹری برائے انرجی اینڈ پاور سے فوری طور پر رابطہ کریں گی تاکہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔