چترال پریس کلب کے نومنتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں/نذیراللہ

چترال (چ،پ)ایم پی اے لوئر چترال فاتح الملک علی ناصر کے اسپیشل کوآرڈنیٹر برائے تحصیل دروش نذیراللہ نے پریس کلب چترال کے صدر اور کابینہ اراکین کو انکے بلا مقابلہ انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے چترال پوسٹ کے چیف ایڈیٹر کمال عبدالجمیل کے ہمراہ چترال پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی، کابینہ اراکین کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے اراکین کو مٹھائی پیش کی۔