فتنہ الخوارج کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک دفعہ پھر بے نقاب،جھوٹ سے شکست چھپانے کی ناکام کوشش
افغانستان کے زلزلہ متاثرین اور غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید و زخمی ہونے والے بچوں کے فوٹیجز پراپیگنڈے کے لئے استعمال کئے گئے

پشاور(چ،پ) چند دن قبل 24 دسمبر 2024 کی شب، پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے صوبہ برمل میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈروں کو جہنم واصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے میڈیا سیل "عمر میڈیا” کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
تاہم، اپنی عبرتناک شکست اور نقصان کو چھپانے کے لیے فتنہ الخوارج نے جھوٹے مواد پر مبنی ویڈیوز ریلیز کرنا شروع کی۔ اسی سلسلے میں فتنہ الخوارج نے فتنہ الخوارج کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک دفعہ پھر بے نقاب – جھوٹ سے شکست چھپانے کی ناکام کوشش
اگلے ہی دن 25 دسمبر 2024 کو ایک جعلی اور مکمل طور پر ایڈیٹڈ پروپیگنڈا ویڈیو جاری کی جس میں نہ صرف جھوٹے دعوے ہیں بلکہ اس میں استعمال ہونے والے مناظر بھی حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔
عمر میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی 5 منٹ 57 سیکنڈ کی ویڈیو میں جن زخمی بچوں کی تصاویر دکھائی گئیں، وہ دراصل افغانستان کے زلزلے اور غزہ میں اسرائیلی بمباری کے مناظر سے لی گئی تصاویر ہیں۔
ان مناظر کو توڑ مروڑ کر پکتیکا سے جوڑنے کی ایک بھونڈی کوشش کی گئی تاکہ ایک جھوٹا بیانیہ تشکیل دیا جا سکے اور اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے۔
مزید برآں، ویڈیو کی ایڈیٹنگ اتنی ناقص تھی کہ حقیقت فوراً آشکار ہو گئی۔ اس جھوٹے پروپیگنڈا کا مقصد پاکستانی فضائی کارروائی کی کامیابی کو دھندلانا اور اپنی شکست کا غم چھپانا تھا، لیکن حقائق نے فتنہ الخوارج کے اس مذموم ارادے کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔
پاکستان کے خلاف دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سرپرستوں کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دشمن قوتیں اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن پاکستان کی عوام اور افواج کے حوصلے بلند ہیں۔ یہ جھوٹا پروپیگنڈا نہ پہلے کامیاب ہوا اور نہ آئندہ ہو سکے گا۔