معروف سماجی شخصیت صلاح الدین طوفان دعوت عزیمت تنظیم سے مستعفی ہوگئے

دروش(چ،پ)معروف سماجی وسیاسی شخصیت صلاح الدین طوفان نے دعوت عزیمت تنظیم سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں صلاح الدین طوفان نے کہا دعوت و عزیمت تنظیم کے چند ذمہ داران کی آپس میں ایک عرصے سے سرد جنگ چلی آرہی ہے جس کی وجہ سے اس تنظیم کا پورا نظا م خراب ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے انہوں نے دعوت عزیمت تنظیم سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مزید دعوت عزیمت کا حصہ نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جتنا ہو سکتا تھا میں نے چترال کی خدمت کی جو کہ اظہر من الشمس ہے، پھر کوتائیوں کیلئے میں اہلیان چترال سے معذرت خواہ ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی خدمت کروں گا۔