پشاور میں چترالی نوجوان کو قتل کردیا گیا, سویر سے تعلق رکھنے والا نصیر احمد علاج کے لئے پشاور گیا ہوا تھا

دروش(چ،پ)دروش کے علاقے سویر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو نامعلوم افراد نے پشاور میں قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر احمد ولد گل احمد پشاور کے علاج معالجے کی غرض سے پشاور گئے ہوئے تھے اور پشتخرہ کے علاقے میں اپنی بہن کے گھر میں مقیم تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پشتخرہ کے علاقے خلیل روڈ میں سفید ڈھیری سے تعلق رکھنے والے ملزمان مسمی نور الہی، اسلام اللہ اور ہدایت اللہ نے مبینہ طور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جان بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
سوئیر دروش کے رہائشی نصیر احمد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انکی موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع کے واقعے کو سابقہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد دروش چترال روانہ کردیا گیا۔