افغانستان میں ٹریفک حادثات میں 55 افراد جان بحق، 80 سے زیادہ زخمی ہو گئے

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے غزنی میں کابل قندہار شاہراہ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سے سمیت 55 افراد جان بحق اور 80 سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے غزنی میں کابل قندہار شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کے ٹینکرز سے تصادم کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سے سمیت 55 افراد جان بحق ہوگئے جبکہ 80 سے زیادہ زخمی ہیں۔
صوبے غزنی کے ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے ، اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔